کویتا، 23مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں (ویڈیو)

[]

نئی دہلی۔: دہلی کی ایک عدالتنے ای ڈی کی ایک عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے دہلی شراب پالیسی اسکام سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار بی آر ایس قائد کے کویتا کو23 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں دے دیا ہے۔

ایجنسی نے تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کویتا کو ای ڈی مقدمات کے خصوصی جج ایم کے ناگپال کے اجلاس پر پیش کیا اور عدالت سے درخواست کی کہ کویتا کو10دنوں کیلئے ای ڈی کی تحویل میں دیا جائے تاہم جج ناگپال نے ای ڈی کی درخواست پر کویتا کو23 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں دینے کے احکام جاری کئے۔

عدالت میں پیش کئے جانے سے قبل کویتا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی بتایا اور کہا کہ وہ، اس معاملہ کو قانونی طور پر لڑیں گی۔ ای ڈی نے ایک دن قبل حیدرآباد میں گھر سے 46سالہ کویتا کو گرفتار کیا تھا۔

سماعت کے دوران وکرم چودھری ایڈوکیٹ جو کویتا کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے، نے جج سے کہا کہ بی آر ایس خاتون قائد کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔وکیل نے کہا کہ کویتا کو گرفتار کرتے ہوئے مرکزی ایجنسی نے سپریم کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت عظمی نے مرکزی ایجنسی کو حکم دیا تھا کہ وہ 19 مارچ تک کویتا کے خلاف کوئی سخت، کارروائی نہ کریں گے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی کرنا یوم سیاہ ہے۔

شائد، ایجنسی کے عہدیدار یہ سوچتے/ سوچتی ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ ای ڈی کے وکیل نے جواب میں کہا کہ اُس نے سپریم کورٹ کے بشمول کسی بھی عدالت میں یہ نہیں کہا کہ وہ کویتا کے خلاف زبردستی کارروائی نہیں کی جائے گی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *