[]
حیدرآباد۔ دہلی کی راوز ایوینوعدالت نے بی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں دینے کی اجازت دے دی ہے۔
کویتا کو دہلی شراب اسکام معاملہ میں کل حیدرآباد سے گرفتارکرکے دہلی منتقل کیا گیا تھا۔ عدالت نے اس ماہ کی 23 تاریخ تک کویتا کو ای ڈی کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عدالت نے کویتا کو گھر سے کھانا منگوانے کی بھی اجازت دی ہے۔
ای ڈی نے اس مہینے کی 23 تاریخ کو دوپہر کو کویتا کو عدالت میں حاضر کرنے کا حکم دیا ہے۔