سعودی ولیعہد نے مسجد نبویؐ میں نماز ادا کی، روضہ رسولؐ پر حاضری (تصاویر)

[]

مدینہ منورہ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز ادا کی اور روضہ رسولؐ پرحاضری دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان مسجد قبا بھی گئے اور دو رکعت نماز ادا کی۔

مدینہ منورہ کے دورے کے موقع پر قصر طیبہ میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران معزز علما اور شہریوں کے ایک گروپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات اور ان کا خیرمقدم کیا۔

اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے قصرالیمامہ میں مملکت کے مفتی اعظم، شہزادوں، علما، وزرا اور شہریوں سے ملاقات کی تھی۔

ولیعہد نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ ہم سب کے روزے، عبادات اور نیک اعمال کو قبول کرے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے۔‘

بعد ازاں ولی عہد جمعرات کی صبح مدینہ منورہ سے روانہ ہو گئے۔ گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان اور نائب گورنر نے انہیں رخصت کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *