پی آئی اے کے عملہ پر ڈیوٹی کے دوران روزہ رکھنے پر پابندی

[]

کراچی: پاکستان کی سرکاری ایرلائنس پی آئی اے اپنے پائلٹس اور دیگر عملہ پر جاریہ ماہ رمضان میں ڈیوٹی کے دوران روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی۔

اس کے لیے ایک طبی سفارش کا حوالہ دیا کہ روزہ کے دوران تھکاوٹ، سستی اور نیند کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

کارپوریٹ سیفٹی مینجمنٹ اور ایر کریو میڈیکل سنٹر دونوں نے سفارش کی کہ پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنس کے پائلٹس اور کیبن کے عملے کو فلائٹس کے دوران روزہ نہیں رکھنا چاہیے۔

مالی بحران کی شکار ایرلائن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پی آئی اے کے اعلیٰ انتظامیہ نے ان سفارشات کی بنیاد پر پائلٹس اور کیبن عملہ کو استقدامی اثر کے ساتھ ان احکامات پر عمل آوری کی ہدایت دی۔

عہدیدار نے کہا کہ یہ سفارشات خاص طور پر کہتی ہیں کہ روزہ کے دوران، تھکاوٹ اور سستی اور نیند کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ان سفارشات کی وجہ سے پائلٹس اور کیبن عملہ کو بین الاقوامی یا گھریلو فلائٹس میں ڈیوٹی کے دوران روزہ نہ رکھنے کو کہا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *