[]
حیدرآباد _ 4 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال ملک بھر کے لئے پیش کرتے ہوئے گزشتہ پیر کو مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب جئے پور ممبئی سنٹرل ایکسپریس ٹرین میں آر پی ایف کانسٹیبل کے ہاتھوں شہید ہونے والے حیدرآبادی نوجوان کی بیوہ کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے
ریاستی اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کی درخواست پر وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو نے شاہین انجم کو بلدیہ یا کسی محکمہ میں سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ کل ہی نوکری کے آرڈر جاری کریں گے۔اسی طرح بی آر ایس پارٹی کی جانب سے ہر لڑکی کے نام پر 2 لاکھ روپے دینے اور ڈبل بیڈروم کا مکان دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ اعلان کرتے ہوئے وہ تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کو ملک کے لئے مثال پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
قبل ازیں مجلس کے فلور لیڈر نے ٹرین میں آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ کی فائرنگ واقعہ کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس فائرنگ میں حیدرآباد کے بازار گیاٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید سیف الدین کی موت ہوگئی۔ جس کی کم عمر بیوہ شاہین انجم انٹرمیڈیٹ کامیاب ہے اس بیوہ کو سرکاری نوکری دی جائے اور انھیں تین لڑکیاں ہیں چھوٹی لڑکی صرف 6 ماہ کی ہے انہوں نے کہا لڑکیوں کی بھی امداد اور ڈبل بیڈروم کا مکان دیا جائے۔ جس کے ذریعے ہم فرقہ پرست طاقتوں کو یہ پیغام دے سکیں گے کہ تلنگانہ میں نفرت کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے
On representation of AIMIM, Minister KTR Sb while speaking on #JaipurExpressTerrorAttack along with Akbaruddin Owaisi Saab in Telangana legislative assembly assures to provide
1) Government Job to the widow
2) 2 BHK Dignity Housing
3) 2 Lakhs each fixed deposit for 3… pic.twitter.com/50im5DznEa— Kausar Mohiuddin (@kausarmohiuddin) August 4, 2023