[]
راہل گاندھی نے آج ایکس پر پوسٹ کیا ’’مہالکشمی صرف ایک اسکیم نہیں ہے بلکہ آدھی آبادی کی بہتر صحت، سلامتی، وقار اور خوشحالی کی گارنٹی ہے۔ ملک کی ہر غریب خاتون کو ’مہالکشمی یوجنا‘ کو بہت غور سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’کانگریس نے ہر غریب خاندان کی ایک خاتون کو مہالکشمی مان کر اور اس کے کھاتے میں ہر سال ایک لاکھ روپے جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواتین ’گھر کا بینک‘ ہوتی ہیں جن کے پاس جانے والا ایک ایک روپیہ خاندان کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور مضبوط خاندان ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔‘‘