حماس کے حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، وائٹ ہاوس

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت کے اعلی اہلکار نے اتوار کو علی الصبح ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کی جانب سے شروع کئے گئے طوفان الاقصی آپریشن میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاوس تل ابیب کی حمایت کرتا ہے اور اسرائیل کے دفاع کے لئے تمام ضروری سامان فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن اتوار کے دن دہشت گرد صہیونی حکومت کی مدد کے لئے مزید فوجی سامان کا اعلان کرے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *