تاریخ کے جھروکوں سے، 14 مارچ کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 14 مارچ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1489۔قبرص کی ملکہ کیتھرین کارنارو نے وینس کی حکومت فروخت کردی۔

1558۔فرڈیننڈ اول نے تاجپوشی کے بغیر ہی روم کے شاہ کا لقب اختیار کرلیا۔

1590۔فرانس کی مذہبی جنگ میں ہینری چہارم کو فتح ملی۔

1647۔ باوریا، کالون، فرانس اور سویڈن نے 30 سال تک جاری لڑائی کے بعد جنگ بندی پر دستخط کئے۔

1653۔ ہالینڈ کے کمانڈر جوہان وان گلین نے اینگلو۔ڈچ جنگ میں برطانوی بیڑے کو شکست دی۔

1689۔ شواجی کے بیٹے سانبھا جی کی اورنگ زیب کی قید میں موت ہوئی۔

1794۔ ایلی ہوٹنی نے کارٹن گِن مشین کا پیٹنٹ کرایا جو امریکی کپاس صنعت کیلئے بڑا انقلاب ثابت ہوا۔

1820۔متحدہ اٹلی کے پہلے حکمراں وکٹر ایمنوئل کا جنم ہوا۔

1864۔سیموئل بیکر نامی کھوجی نے مشرقی افریقہ میں نیل کے ایک اور منبع کا پتہ لگایا اور اس کا نام لیک البرٹ نیانزا رکھا۔

1879۔جرمنی کے البرٹ آنسٹائن کی پیدائش ہوئی۔

1883۔ جرمن فلاسفر اور ماہر معاشیات کارل مارکس کا لندن میں انتقال ہوا تھا۔

1891۔انگلش چینل کے اندر ٹیلی فون کے تار بچھانے کا کام شروع ہوا۔

1900۔امریکہ نے گولڈ اسٹینڈرڈ شروع کیا۔

1912۔ اٹلی کے بادشاہ وکٹوریو امینوئل تیسرے مہلک حملے میں زخمی ہوئے۔

1914۔ سربیا اور ترکی نے امن معاہدہ پر دستخط کئے۔

1915۔برطانوی بحریہ نے جرمن بحری جہاز ڈریڈسن کو بحرالکاہل میں ڈبو دیا۔

1926۔ لاطینی امریکی ملک کوسٹاریکا میں ریل حادثہ میں 248 افراد ہلاک اور 93 دیگر زخمی ہوگئے۔

1931۔ ہندستان کی پہلی بولتی فلم عالم آرا کی بمبئی (ممبئی) کے مجسٹک سنیما ہال میں نمائش ہوئی۔

1932۔کوڈک کمپنی قائم کرنے والے فوٹو گرافی کے شعبہ میں اہم ایجادات کرنے والے جارج ایسٹ مین نے خودکشی کی ۔

1938۔ بولشوک پارٹی کے اہم لیڈر نکولائیبخارین کو انقلاب مخالف سرگرمیوں اور جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی گئی۔

1939۔ سلوواکیہ نے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔

1953۔اسٹالن کے نظریات کے حامی چیکوسلواکیہ صدر کلیمنٹ گوٹوالڈ کا انتقال ہوا تھا۔

1955۔ راج کمار مہیندر نیپال کے راجا بنے۔

1965۔ اسرائیلی کابینہ نے مغربی جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی حمایت کی۔

1976۔ امریکہ نے نیوادا میں جوہری تجربہ کیا۔

1976۔ مصر نے سوویت یونین سے ہوئے 25 سالہ معاہدہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

1978۔اسرائیل دفاعی فوج نے تلانی مہم کے تحت لبنان پر قبضہ کیا۔

1979۔بیجنگ (چین) میں ایک طیارہ ایک کارخانے پر آگرا جس کے نتیجہ میں 200 لوگوں کی موت ہوگئی۔

1980۔پولینڈ کے وارسا میں ایک طیارہ حادثہ میں 87 افراد کی موت ہوگئی اس میں امریکہ کی باکسنگ ٹیم کے 14 ارکان شامل تھے۔

1985۔اسرائیل اور مغربی جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

1991۔کویت کے امیر شیخ جابر الاحمد الصباح خلیجی جنگ ختم ہونے کے دو ہفتہ بعد اپنے جنگ سے تباہ ملک میں واپس لوٹے۔

1993۔ آسٹریلیائی بلے باز رکی پونٹنگ نے 18 برس کی عمر میں تسمانیہ کیلئے کھیلتےہوئے دہری سنچری لگائی۔

1995۔روسی راکٹ میں پہلے امریکی خلائی مسافر نارمن تھیگارڈ گئے۔

1996۔ امریکی صدر بل کلنٹن نے اسرائیل کو دہشت گردی مخالف کارروائیوں کے لئے بطور مدد دس کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا۔

1988 میں لاکربی بم دھماکے کے ملزم عبدالباسط المغرابی کی اپیل 14 مارچ 2002 میں خارج ہوئی،اسے سزائے موت دی گئی تھی۔

2002 ۔رانیل وکرم سنگھے 20برسوں میں جافنا پیننسولا جانے والے سری لنکا کے پہلے وزیراعظم بنے۔

2003 ۔امریکی صدر جارج ڈبلیو بوش نے پاکستان پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کیں۔

2005 ۔ لبنان میں سیریا کے فوجیوں کی موجودگی کے خلاف سینکڑوں لبنانی شہری سڑکوں پر اترآئے۔

2013۔ عراق کی راجدھانی بغداد میں ایک سلسلہ وار کار بم دھماکہ میں 25 افراد اور 50 دیگر زخمی ہوگئے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *