ایران چین دوستی ایسوسی ایشن دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے کے مطابق، ایران چین دوستی ایسوسی ایشن کے سربراہ علاؤ الدین بروجردی نے تہران میں چینی سفیر سے الوداعی ملاقات کے دوران انہیں ایران اور چین تعلقات کی ترقی کے لیے ایک فعال اور دوستانہ سفیر قرار دیتے ہوئے کہا: ہمیں یقین ہیں کہ آپ ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دوست رہیں گے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان 25 سالہ تعاون کی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 25 سالہ دوطرفہ تعاون کی دستاویز کی بدولت ایران اور چین کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید گہرے، مضبوط اور وسیع ہویں گے۔ 

ایران چین دوستی ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا: خوش قسمتی سے ایرانی قوم کی رائے عامہ چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں مثبت نظریہ رکھتی ہے اور ہم ایران چین دوستی ایسوسی ایشن میں اس نقطہ نظر کو مزید مثبت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایران اور چین کے صوبوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی اہمیت اور ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران چین دوستی ایسوسی ایشن اس مسئلے کی سنجیدگی سے پیروی کر رہی ہے۔

اس ملاقات میں چینی سفیر نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی میں اس ایسوسی ایشن کے تعاون اور موثر کردار کو سراہا۔

چانگ ہوا نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین واپسی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ترقی اور مضبوطی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

چینی سفیر نے اپنے خطاب میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امریکہ کی تباہ کن پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غزہ کی موجودہ المناک پیش رفت کی جڑیں امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں میں پیوست ہیں۔

چانگ ہوا پچھلے پانچ سالوں (2018) سے تہران میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں، اپریل میں ان کا سفارتی مشن ختم ہو نے پر وہ بیجنگ واپس جائیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *