“فری حلیم آفر، رسٹورنٹ پر ٹوٹ پڑا ہجوم”بھلا یہ کیسا امرت کال

[]

ریاض ۔ کے این واصف

“اردو لیکس” نیوز پورٹل پر خبر شائع ہوئی جس کی سرخی تھی “فری حلیم کا آفر، ہوٹل پر ٹوٹ پڑا ہجوم” جس کی وجہ سے سڑک جام ہوگئی۔ ٹرافک درہم برہم ہوگئی، ہجوم کو منتشر کرنے پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔

 

شہر حیدرآباد سے آئی یہ خبر پڑھ کر قدرے تعجب کے ساتھ ہم نے یہ خبر اپنے ایک دوست کو سنائی۔ اس پر ہمارے دوست نے بڑے اطمینان سے کہا کہ کیا آپ حکومت کے اس دعوے سے واقف نہیں کہ ملک کے 80 کروڑ افراد کو مرکزی حکومت ہر ماہ مفت راشن مہیا کراتی ہے۔ تو پھر اس میں تعجب کی کیا بات ہے کہ لوگ فری کی حلیم پر ٹوٹ پڑے۔

 

چند لمحوں کے توقف کے بعد انھوں نے شاعر و رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپگڑھی کی معروف نظم گنگنانی شروع کی، “بھلا یہ کیسا امرت کال

آسمان کے بھاؤ چھو رہے آٹا، چاول دال

بھلا یہ کیسا امرت کال ۔۔۔۔۔۔۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *