صدر رئیسی کی مسلم ممالک کے سربراہان کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے رمضان المبارک  کی آمد پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے رمضان المبارک کی آمد پر اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام  اپنے تہنیتی پیغام میں امت اسلامیہ کے درمیان امن و بھائی چارے اور اتحاد کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ 

ابراہیم رئیسی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد اور عالم اسلام کی مسلسل اور سنجیدہ حمایت کے نتیجے میں فلسطین خدا کے فضل و کرم سے عالم اسلام کو واپس مل جائے گا اور مزاحمت کے ذریعے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو آزاد کرایا جائے گا۔

آیت اللہ رئیسی نے امید ظاہر کی کہ رمضان المبارک کی برکت سے امت اسلامیہ کے درمیان اخوت کے رشتوں کو مضبوط اور مستحکم کرنے اور اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے سے اسلام دنیا میں مزید غالب آئے گا۔

انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ مسلمان، ظالموں کے ظلم و ستم  بالخصوص صیہونی غاصب حکومت جارحیت کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کریں گے کہ جس نے پچھلی سات دہائیوں سے  فلسطین کی مقدس سرزمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور مسلسل جارحیت کا ارتکاب کر رہی ہے۔ 

اس غاصب رجیم نے حالیہ چند مہینوں کے اندر غزہ میں 30,000 سے زائد نہتے فلسطینی عوام کا بہیمانہ قتل عام کر کے اپنی سفاکیت و بربریت کا ثبوت دیا ہے۔ لہذا اس قاتل رجیم کی جارحیت کو روکنے کے لئے مسلم ممالک کو ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *