نوبل ایجوکیشن سوسائیٹی کے زیر اہتمام بانی نوبل ہائی اسکول مرحوم الحاج ولی الدین میموریل اپوارڈس تقریب

[]

نوبل ایجوکیشن سوسائیٹی کے زیر اہتمام بانی نوبل ہائی اسکول مرحوم الحاج ولی الدین میموریل اپوارڈس تقریب گریٹ فنکشن ہال میں منعقد کی گئی اس تقریب کی صدارت عبدالقدیر چیرمین شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشن بیدر نے کی بطور مہمان خصوصی مولانا شاہید غفران قاسمی،عبدالقوی شاکر نظام آباد،عبدالرشید ڈی ای او منچریال،اسحاق احمد خالد نرمل کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کرسپانڈنٹ نوبل ہائی اسکول محمد اظہر الدین نے بتایا کہ بانی نوبل ہائی اسکول الحاج ولی الدین میمویل ایوارڈ کی یہ دوسری تقریب ہے اس سے قبل سال 2017 میں منعقد کی گئی تھی مرحوم جو شعبہ تعلیم سے وابستہ تھے جو ہمہ وقت اپنی حیات میں طلباء کی رہنمائی کرتے رہے جنکی یاد میں نوبل ایجوکیشن سوسائیٹی نے مختلیف شعبہ حیات میں اپنی خدمات انجام دینے والوں کو انکی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈس دینا طئے پایا گیا جسمیں شعبہ تعلیم،طب،صحافت،تجارت،کے علاوہ مثالی معلم،طالب علم،اذان،عالم،قائد کے علاوہ دیگر ایوارڈس کا انتخاب کرتے ہوئے مہمانوں کے ہاتھوں ایوارڈس عطا کیئے گئے اسکے علاوہ نوبل ہائی اسکول کے طلباء میں سالانہ مقابلہ جات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں بھی انعامات تقسیم کیئے گئے چیرمین شاہین گروپ بیدر عبدالقدیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر دور میں تعلیم ہی ایک ایسا واحد ذریعہ رہا ہے جس نے انقلاب برپا کیا آج امت مسلمہ کے اندر تعلیم کا جو رجحان ہے وہ کہیں بہتر سے کم ہے جسکی طرف توجہ لازمی ہے کیونکہ شعبہ تعلیم میں وہ طاقت ہے جس سے ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں انھوں نے اس شاندار تقریب پر انتظامیہ کی ستائش کی اور کہا کہ ایسے تقاریب ہمت افزائی کا ذریعہ بنتے ہیں اسکے علاوہ دیگر علماء نے بھی کہا کہ امت مسلمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی ماحول کو گھروں میں پروان چڑھانے کا مشورہ دیا اور دنیاوی تعلیم و دینوی تعلیم کے شہسوار بننے کی طلباء کو ترغیب دی تمام ایوارڈس پانے والے افراد نے نوبل ایجوکیشن سوسائیٹی سے اظہار تشکر کیا اور اس شاندار تقریب پر مہمانوں نے اسکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *