سی اے اے کے نفاذ کے اعلان پر اسد اویسی کاشدید ردعمل

[]

حیدرآباد: صدرکل ہندمجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے وزیر اعظم نریندرمودی کی زیرقیادت مرکزکی بی جے پی حکومت کوشدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مرکز نے لوک سبھا الیکشن سے قبل متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ کرنے کااعلامیہ جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ تاریخ سمجھیئے‘پہلے الیکشن کا سیزن آئے گا پھر سی اے اے کے قوانین آئیں گے۔اسدالدین اویسی نے کہاکہ سی اے اے پر ہمارا اعتراض بدستور برقرار ہے۔

سی اے اے تفرقہ انگیز اور گوڈسے کی سوچ پرمبنی ہے جو مسلمانوں کودوسرے درجہ کا شہری بنانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایسے شخص کو پناہ دیں جس پرظلم ہواہومگرشہریت‘ قومیت یامذہب کی اساس پر نہیں ہونی چاہئے۔مرکزی حکومت کویہ بتانا ہوگا کہ سی اے اے کی قوانین کو5برسوں تک زیرالتواء کیوں رکھا گیا؟۔

این پی آر۔این آرسی کے ساتھ سی اے اے کے نفاذ کا مقصد مسلمانوں کونشانہ بنانا ہے۔اس کے علاوہ اس کا کوئی دوسرا مقصد نہیں ہے۔

ہندوستانی عوام جنہوں نے سی اے اے‘این پی آر۔این آرسی کے خلاف سڑکوں پرآگئے تھے‘اب ان کے پاس احتجاج کے سواکوئی چارہ بھی نہیں ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *