ہوائی جہاز میں افطار

[]

سوال:-ہوائی جہاز میں جس علاقہ سے گذرنا ہوتا ہے، اس علاقہ کے لحاظ سے افطار کا وقت ہوجاتا ہے، لیکن چونکہ جہاز بلندی پر ہوتا ہے، اس لئے سورج نظر آتا رہتا ہے، ایسی صورت میں افطار کس لحاظ سے کرنا چاہئے ؟( محمد شعیب، کھمم)

جواب:- افطار اس وقت کرنے کا حکم ہے، جب سورج غروب ہوچکا ہو، جب تک سورج موجود ہو افطار کرنا درست نہیں ہوگا، سورج کا باقی رہنا اورڈوب جانا، اس مقام کے اعتبار سے ہے،

جہاں روزہ دار ہو، اگر زمین پر ہو تو زمین کے اعتبار سے حکم ہوگا اور فضاء میں ہو تو فضا کے اعتبار سے حکم ہوگا، جب روزہ دار فضاء میں ہے، اور وہاں سورج غروب نہیں ہوا ہے، تو اس کے لئے ابھی روزہ افطار کرنا درست نہیں ہوگا ۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *