مسلم بھائیوں کو ماہ صیام کی چیف منسٹر کی مبارکباد

[]

حیدرآباد: چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے برادران اسلام کوماہ مقدس رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں چیف منسٹر نے کہا مقدس ماہ میں قرآن مجید نازل کیا گیا۔

انہوں نے کہا رمضان کے مہینہ میں مسلمان روزے رکھتے ہیں‘ نماز اور عبادتوں میں مشغول رہتے ہیں نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہیں اور زکوٰۃ و فطرہ کے ذریعہ غریبوں کی بڑے پیمانے پر مددکرتے ہیں۔

چیف منسٹر نے کہا کہ رمضان کا مہینہ مثالی زندگی گزارنے کی تحریک دیتا ہے۔ میری دعا ہے کہ مسلمان رمضان المبارک کا مہینہ خوشیوں کے ساتھ منائیں اور عبادتوں اور دعاؤں کے ذریعے اللہ کی رحمتیں حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں روزے اور دعائیں نظم و ضبط اور روحانیت کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ تمام بنی نوع انسان کو خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ نے سیکولرازم اور مذہبی رواداری ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں ایک مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مسلم اقلیتوں کی بہتری کے لیے خلوص نیت سے کام کر رہی ہے۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری فنڈز مختص کئے جائیں گے اور ان کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین اسکیمس نافذ کی جائیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *