سائی بابا کی رہائی کے خلاف حکومت مہاراشٹرا کی اپیل مسترد

[]

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن حکومت ِ مہاراشٹرا کی درخواست مسترد کردی جس میں دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا اور دیگر افراد کو ماؤسٹوں سے روابط کے کیس میں بری کئے جانے پر روک لگانے کی گزارش کی گئی تھی۔

عدالت نے کہا کہ بمبئی ہائی کورٹ نے الزامات منسوبہ سے بری کرنے کا جو حکم دیا وہ پہلی نظر میں بڑا ہی معقول دکھائی دیتا ہے۔

جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بنچ نے تاہم بمبئی ہائی کورٹ کے 5 مارچ کے حکم کے خلاف ریاستی حکومت کی اپیل سماعت کے لئے قبول کرلی۔

بنچ نے حکومت ِ مہاراشٹرا کے وکیل ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس وی راجو کی یہ زبانی درخواست بھی مسترد کردی کہ اپیل کی جلد سماعت کی جائے۔

بنچ نے کہا کہ سماعت وقت آنے پر ہوگی۔ برأت کا حکم اُلٹنے کی کوئی جلدی نہیں ہوتی۔ اگر اس میں عجلت ضروری ہوتی تو ہم فوری ایسا کردیتے۔

بنچ نے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل سے کہا کہ وہ جلد سماعت کی گزارش بعد میں کریں۔ پہلی نظر میں ہمیں ہائی کورٹ کا حکم بڑا ہی معقول لگتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *