[]
حیدرآباد۔ چیف منسٹرریونت ریڈی نے رمضان کے مقدس مہینہ کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس ماہ مقدس میں قران پاک کا نزول ہوا اورمسلمان اس مہینہ میں روزے رکھتے ہیں۔
ساتھ ہی نماز کی پابندی کی جاتی ہے اور زکوٰۃ و فطرہ کے نام پر غریبوں کو بڑے پیمانے پر صدقہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ مثالی زندگی کی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ رمضان المبارک کا تہوار تمام بنی نوع انسان کو انسانی خدمت کا پیغام دیتا ہے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ نے سیکولرزم اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں ملک کے لئے ایک مثال قائم کی ہے اورریاستی حکومت مسلم اقلیتوں کی بہتری کے لیے خلوص نیت سے کام کر رہی ہے۔