[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرنے والے صہیونی حکام کو جلد یا بدیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں نے فسلطین کو تاریخی موڑ پر لاکھڑا کردیا ہے۔ علاقائی اور عالمی سطح پر اس آپریشن کے بعد واضح نتائج سامنے آئے ہیں۔
ہنیہ نے مزید کہا کہ طوفان الاقصی کے ابتدائی روز سے ہی ہم نے مذاکرات کا آپشن بھی ساتھ رکھا ہے اور جنگ بندی کے لئے ہونے والی کوششوں کا ساتھ دیا ہے۔
حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے مصر اور قطر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف ثالثی ممالک کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔ ہم جنگ بندی کے لئے تیار ہیں تاہم صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی پر مکمل عملدارمد کی ضمانت نہیں ملی سکی ہے۔ اب تک دشمن نے کسی بھی وعدے پر مکمل طور پر عمل نہیں کیا ہے۔