[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 10 مارچ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1624 – انگلینڈ نے اسپین کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1801 – برطانیہ میں پہلی مردم شماری کی گئی۔
1876 – امریکی موجد گراہم ویل نے ٹیلی فون ایجاد کیا اور اپنے دوست واٹسن سے پہلی بار ٹیلی فون پر بات کی۔
1872 – ہندوستان کی تحریک آزادی کے رہنما مولانا عبید اللہ سندھی پیدا ہوئے۔ انہوں نے ریشمی تحریک چلائی لیکن یہ ناکام ہوگئی۔
1893 – آئیوری کوسٹ فرانسیسی سلطنت کا حصہ بن گیا۔
1897 – خواتین کی تعلیم کی علمبردار، سماجی کارکن اور مشہور شاعرہ ساوتری بائی پھولے کا انتقال،
1922 – مہاتما گاندھی کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، چھ سال تک قید کیا گیا لیکن دو سال بعد رہا کر دیا گیا۔
1945 – دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی جنگی طیاروں نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پر زبردست بمباری کی۔
1945 – ممتاز کانگریس لیڈر مادھو راؤ سندھیا کی پیدائش۔
1946 – برازیل میں ٹرین حادثے میں 1855 افراد ہلاک ہوئے۔
1959 – تبت کے دارالحکومت لہاسہ میں چین کی پالیسیوں کے خلاف بغاوت شروع ہوئی۔ تاہم چین نے تبت کا کنٹرول ایک دہائی قبل اکتوبر 1950 میں لینا شروع کر دیا تھا۔
1969 – مارٹن لوتھر کنگ کے قاتل جیمز ارل رے کو 99 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
1998 – انڈونیشیا کے صدر سہارتو مسلسل ساتویں بار صدارت کے لیے منتخب ہوئے۔
2003 – شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کیا۔
2006 – پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔
2007 – وشواناتھن آنند یوکرین کے واسیلی ایوانچک کو شکست دے کر شطرنج میں پہلی پوزیشن پر پہنچے۔
2008 – مانک سرکار کی قیادت میں تریپورہ میں بائیں محاذ کی حکومت دوبارہ قائم ہوئی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی ڈی لاپانگ نے میگھالیہ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔
2010 – خواتین ریزرویشن بل راجیہ سبھا میں منظور ہوا۔
2017- جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائے کو آئینی عدالت نے عہدے سے ہٹایا۔
2018 – سری لنکا میں فرقہ وارانہ فسادات میں دو افراد ہلاک، دس زخمی۔