دستور بچانے کا وقت آچکا ہے: اکھلیش یادو

[]

لکھنو: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے آج آنے والے لوک سبھا انتخابات کودستوراورجمہوریت کوبچانے کے لئے منعقد ہونے والے انتخابات قراردیا۔

یادو نے یہاں اپنے پارٹی دفتر میں کہاکہ یہ الیکشن دستوراورجمہوریت کوبچانے کے لئے ہے۔ یہ الیکشن تحفظات اوراپنے وقارکوبچانے کیلئے ہے۔ ایک وقت تھا جب”سمدرامنتھن“ ہواتھا۔اب”سمویدھان منتھن“ کا وقت ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ایک جانب ایسے لوگ ہیں جو دستورکا دفاع کرناچاہتے ہیں اوردوسری جانب ایسے لوگ ہیں جو دستورکوختم کرناچاہتے ہیں۔ سماج وادی پارٹی سربراہ نے کہاکہ اترپردیش کے عوام شاندار استقبال کرتے ہیں اورشاندارطریقہ سے وداع بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جولوگ2014میں (برسراقتدار) آئے تھے اب وہ لوگ 2024میں (اقتدارسے)باہر جارہے ہیں۔یہ دس سال ہٹلر کے تھے۔ وہ یہاں دس سال سے زیادہ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے بظاہر وزیراعظم نریندرمودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا”لہذا اب اس کے دس سال مکمل ہوچکے ہیں“۔

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگاکہ اڈولف ہٹلر2۔ اگست1934 سے30۔ اپریل1945 تک جرمنی کا فرمانرواتھا۔ وہ30جنوری1933 سے30۔ اپریل1945تک جرمنی کا چانسلربھی رہاتھا۔ ایس پی سربراہ نے بظاہر یوپی کابینہ میں شامل نئے وزیراوم پرکاش راج بھر کانام لئے بغیر ان پر طنز کیا اورکہاکہ جب تک انہیں کوئی قلمدان دیاجائے گا،انتخابات کا وقت آجائے گا اورپرنسپال سکریٹری کاتقرر کردیاجائے گا۔

یادو نے دعویٰ کیاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے برسراقتدارآنے کے بعد سے ملک میں تقریباً ایک لاکھ کسان خودکشی کرچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان کی پارٹی برسراقتدارآنے پر اقل ترین امدادی قیمت(ایم ایس پی) کی ضمانت دے گی۔

انہوں نے کہاکہ کسانوں کے مطالبات واجبی ہیں۔ اقل ترین امدادی قیمت نافذ کی جانی چاہئے اورقانونی ضمانت دی جانی چاہئے کیونکہ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اگرکسان اورزراعت کو تباہ کردیاجائے تومعیشت بھی متاثر ہوجائے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *