طبی آلات ڈالنے کی وجہ سے غسل

[]

سوال:- بہت سی دفعہ خواتین کے امراض رحم کی تشخیص کے لئے ڈاکٹر کو طبی آلات یا خود اپنی انگلی عورت کی شرمگاہ میں داخل کرنی پڑتی ہے ، اگر کسی مریضہ کا اس طور پر ٹسٹ کیا گیا ہو تو کیا اس پر غسل واجب ہوجائے گا؟(ترنم جہاں، مہدی پٹنم )

جواب:- غسل صرف صنفی اعضاء میں کسی چیز کے داخل کرنے سے واجب نہیں ہوتا ؛ بلکہ دو صورتوں میں واجب ہوتا ہے ، یا تو مرد و عورت کے درمیان تعلق قائم ہو ، یا شہوت کے ساتھ مادۂ منویہ کا خروج ہوا ہو ،

یہ دونوں شکلیں وہ ہیں جن میں مرد و عورت لذت حاصل کرتے ہیں ، اگر طبی آلات وغیرہ عورت کے رحم میں داخل کئے گئے ؛

لیکن اس سے اس درجہ کی شہوت پیدا نہیں ہوئی کہ مادہ منویہ کا خروج ہوجائے تو پھر اس کی وجہ سے غسل واجب نہیں ہوگا:

لا مذي أو ودی وإدخال أصبع ونحوہ في الدبر أو القبل علی المختار (درمختار مع الرد: ۱؍۳۰۴)



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *