آئندہ لوک سبھا انتخاب آئین و جمہوریت کے لیے بہت اہم، 2014 والوں کی 2024 میں وداعی یقینی: اکھلیش یادو

[]

اس درمیان سماجوادی پارٹی چیف نے نو تقرر وزیر اوم پرکاش راجبھر (نام لیے بغیر) پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ جب تک انھیں محکمہ الاٹ کیا جائے گا اور چیف سکریٹری مقرر کیا جائے گا، تب تک انتخاب ختم ہو جائے گا۔ اکھلیش یادو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، ملک میں تقریباً ایک لاکھ کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’کسانوں کے مطالبات جائز ہیں۔ ایم ایس پی نافذ ہو اور اس کی قانونی گارنٹی ہو کیونکہ زراعت معیشت کی ریڑھ ہے۔ اگر کسان اور زراعت کی بربادی ہوگی تو اس کا معیشت پر بھی برا اثر پڑے گا۔‘‘ اکھلیش نے مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر ایم ایس پی کے لیے قانونی گارنٹی کا بھی وعدہ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *