[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیرجنگ یواف گیلانت نے انتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی سکولوں میں زیرتعلیم بچوں اور طلباء سے اپیل کی ہے کہ ہاتھوں میں اسلحہ اٹھائیں۔
انہوں نے انتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں کے طلباء کو چاہئے کہ (فلسطینیوں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے) ایک ہاتھ بندوق اور دوسرے میں کتاب اٹھائیں۔
صہیونی وزیرجنگ کے اس بیان کے بعد ذرائع ابلاغ میں ان کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ ان کا بیان نوجوان نسل کو تعلیم کے بجائے شدت پسندی اور قتل پر اکسانے کے متراد ف ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ کئی عرصے سے صہیونی کابینہ کے درمیان کشیدگی کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔
گیلانت اور نتن یاہو کے درمیان اختلاف ناقابل انکار ہیں۔ گذشتہ ہفتے نتن یاہو کو اعتماد میں لئے بغیر گیلانت نے امریکہ کا دورہ کیا تھا جس سے صہیونی کابینہ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔