[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے صہیونی حکومت کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے بجائے ان کے تابوت وصول کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے ۔ صہیونی حکومت کے سامنے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ فلسطین میں امریکہ اور اسرائیل نے مظالم کی انتہا کردی ہے۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی کی جانب سے کئی دہائیوں پر مشتمل مظالم کا جواب دیا گیا تھا۔ حماس کے مجاہدین گذشتہ پانچ مہینوں سے صہیونی فورسز پر حملے کرتے ہوئے سخت نقصان پہنچارہے ہیں۔دشمن کو فلسطین میں کبھی سکون سے رہنے نہیں دیں گے۔ صہیونی حکومت نے تمام انسانی اور اخلاقی اقدار کو پامال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام مسجد اقصی کی بے حرمتی اور رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کو اعتکاف اور دوسری عبادات سے روکنے کی صہیونی کوششوں کے مقابلے میں شدید مزاحمت کریں گے۔ فلسطینی مجاہدین نے گذشتہ چند ہفتوں میں دشمن صہیونیوں کو حیران کن جواب دیا ہے۔