سعودی عرب میں اتوار کو رمضان کا چاند دیکھا جائے: سپریم کورٹ کی اپیل

[]

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے سے متعلق ایک روایتی طریقہ یہ بھی ہے کہ عام شہری اگر چاند دیکھیں تو وہ عدالت میں اپنی گواہی درج کروائیں۔ حسب روایت سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت میں اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ ام القری کیلنڈر کے مطابق اتوار 10 مارچ کو شعبان کی 29 تاریخ ہو گی۔

 

رکاری خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق سپریم کورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں جس شخص کو بھی ماہ رمضان کا چاند دکھائی دے وہ اپنی گواہی قریب ترین عدالت میں دے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ چاند دیکھنے کی گواہی کے لیے اگرعدالت تک جانا ممکن نہ ہو تو قریبی سینٹر سے ٹیلی فون پر چاند دیکھنے کی شہادت کے بارے میں اطلاع دے۔

 

واضح رہے ام القری کیلنڈر کے مطابق 10 مارچ 2024 کو قمری ماہ شعبان کی 29 تاریخ ہو گ۔ اس حوالے سے عدالتی عالیہ نے سعودی شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیرملکیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ رویت ہلال کی گواہی ریکارڈ کرائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *