ٹماٹر کے داموں میں لگی آگ مزید بھڑکنے کا خدشہ، 300 روپے فی کلو تک جا سکتے ہیں دام!

[]

دہلی سے متصل نوئیڈا میں بھی ٹماٹر 300 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ تاہم ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت حرکت میں آئی اور 14 جولائی سے کم قیمت پر ٹماٹر فروخت کرنا شروع کر دیا۔ اس کی وجہ سے راجدھانی دہلی اور این سی آر میں ٹماٹر کی قیمتیں نیچے آ گئی تھیں لیکن سپلائی میں کمی کے بعد وہ پھر سے اوپر چڑھنے لگے۔

وزارت امور صارفین کے مطابق بدھ کو ٹماٹر کی قیمت 203 روپے فی کلو تھی جبکہ مدر ڈیری کے سفل اسٹورز ٹماٹر 259 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *