کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے طلاق کا فیصلہ لیا

[]

ٹروڈو دوسرے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا۔ ان کے والد پیئر ٹروڈو  نے1979 میں اپنی بیوی مارگریٹ سے علیحدگی اختیار کر ی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ سوفی علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔2 اگست کو وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں نے علیحدگی کے لیے قانونی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یعنی دونوں کی 18 سال کی شادی ختم ہونے والی ہے۔ دونوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے بیانات میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کئی معنی خیز اور مشکل بات چیت کے بعد کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے قانونی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دراصل دونوں کی شادی 2005 میں ہوئی تھی۔ ان کے تین بچے ہیں. ان میں 15 سالہ جیویئر، 14 سالہ ایلا گریس اور 9 سالہ ہیڈرین شامل ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر  کا بیان ہے کہ ’’وہ ایک قریبی خاندان بنے ہوئے ہیں اور سوفی اور وزیر اعظم نے اپنے بچوں کو ایک محفوظ، محبت بھرے اور معاون ماحول میں پرورش کرنےکے لئے ماحول دینے پر اپنی بات چیت کو رکھا ہے ۔ اگلے ہفتے سے، خاندان ایک ساتھ چھٹیاں گزارے گاَ۔‘‘

ان کے دفتر نے درخواست کی کہ ان کی رازداری کا احترام کیا جائے۔ ٹروڈو دوسرے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا۔ ان کے والد پیئر ٹروڈو 1979 میں اپنی بیوی مارگریٹ سے علیحدگی اختیار کر ی تھی اور 1984 میں دونوں کی طلاق ہو گئی۔

جسٹن پیئر جیمز ٹروڈو کینیڈا کے ایک سیاست دان اور سابق استاد ہیں، جو نومبر 2015 میں کینیڈا کے 23ویں وزیر اعظم بنے۔ وہ اپریل 2013 سے لبرل پارٹی کے رہنما ہیں۔ ٹروڈو کینیڈا کی تاریخ میں جو کلارک کے بعد دوسرے کم عمر ترین وزیر اعظم ہیں۔ ان کے والد پیئر ٹروڈو بھی کینیڈا کے وزیراعظم تھے۔ پیئر اور جسٹن کینیڈا کے وزیر اعظم بننے والے پہلے باپ بیٹے کی جوڑی ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے 2005 میں سوفی گریگوئر سے شادی کی۔ جسٹن نے 1994 میں میک گل یونیورسٹی سے بیچلر آف لٹریچر کی ڈگری حاصل کی، پھر 1998 میں برٹش کولمبیا یونیورسٹی سے بیچلر آف ایجوکیشن کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد، اس نے وینکوور میں سیکنڈری اسکول کی سطح پر فرانسیسی، انسانیت، ریاضی اور ڈرامہ پڑھایا۔ 2006 میں انہیں نوجوانوں کی تجدید پر لبرل پارٹی کی ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *