[]
حیدرآباد: کار گزر صدر بی آر یس کے ٹی راما راو نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے بعد ریونت ریڈی ایک اور ایکناتھ شنڈے بن کر ابھریں گے۔
تلنگانہ میں ایک اور ہیمنتا بسوا شرما پیدا ہوگا کانگریس تباہ ہو جائے گی۔ ہم یہ الفاظ ایسے ہی نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ ریونت ریڈی کا مودی کی موجودگی میں کہے گئے الفاظ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
آج راجنا سرسلہ ضلع کے مستا آباد اور تنگلاپلی منڈلوں کے بی آر ایس کارکنوں کی ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آرنے انتخابات کیلئے دو ماہ سے بھی کم عرصہ باقی رہ گیا ہے اور ریونت نے مودی سے مستقبل میں ان کا آشیر واد مانگا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان الفاظ کا کیا مطلب ہے؟ کیا انکا کہنا ہے ہمارے راہول گاندھی کوئی کام کے نہیں ہیں انکا کامیابی حاصل کرنا مشکل ہے ان سے کچھ نہیں ہونے والانہیں‘ آپ دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے؟ کیا کانگریس کے وزیر اعلی نے انتخابات سے پہلے کہا ہے کہ مستقبل میں نریندر مودی کو وزیر اعظم ہونا چاہئے؟
کے ٹی آر نے کہاکہ کیا انتخابات سے عیں قبل کوئی عقل رکنے والا کانگریسی چیف منسٹر اس طرح کی بے تکی بات کر سکتاہے ایک کانگریس کے چیف منسٹر کا مانناہے کہ مودی ہی پھر ایک باروزیر اعظم بنیں گے دیوالیہ پن کی سیاست کے سوا کچھ نہیں ہے۔
کے ٹی راما راو نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی ابتر صورتحال ہے۔ سب کچھ عوام کے سامنے ہے۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے،” انہوں نے سوال کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں تلنگانہ کے قبائلیوں، کسانوں اور طلباء کے ساتھ کیا کیا ہے؟
انہوں نے کہاکہ بی جے پی دوبارہ رام مندر کا نام لے کر ووٹ مانگنے رام کے نام پر عوام کے جذبات کا استحصال کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کے ٹی آر نے کہا اگر کالیشورم پروجیکٹ کے تحت میڈی گڈا کے ایک اور دو ستونوں میں کوئی مسئلہ ہے تو کانگریس حکومت بغیر مرمت کئے باریج کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے سی آر اور بی آر ایس کا غصّہ کسانوں پر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں کالیشورم کا پانی ملنا ساگر کے ذریعے کوڈیلی واگو اور نرملا پروجیکٹ کو سیراب کرتے ہوئے یہاں کے تمام دیہاتوں کو فراہم کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ اگر آپ کالیشورم سے اس بار پانی کے مسئلہ کے بارے چیف انجینئرسے دریافت کریں گے تو آپ کو اپریل اور مئی میں کے سی آر کی اہمیت کا احساس ہوگا۔