صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، وائٹ ہاؤس

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی مدد اور تعاون جاری رکھے گا تاکہ اسرائیل اپنادفاع اور یرغمالیوں کو آزاد کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو چاہئے کہ زیادہ راہداریاں کھولے تاکہ غزہ تک امدادی سامان زیادہ پہنچ سکے۔ موجودہ حالات میں غزہ میں کوئی امدادی سامان نہیں پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حسن نیت کے ساتھ جنگ بندی میں مذاکرات کئے ہیں اب حماس کی باری ہے کہ منصوبے کا تکمیل تک پہنچائے۔

جان کربی نے اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بنی گینٹز کے دورہ واشنگٹن کے بارے میں کہا کہ صدر جوبائیڈن کی گینٹز کے ساتھ ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ایک سروے کے مطابق 52 فیصد امریکی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں۔ سروے میں شرکت کرنے والوں نے صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *