“کولہو کا اونٹ” 

[]

ریاض ۔ کے این واصف

“کولہو کا بیل” اردو میں ایک پرانی کہاوت ہے۔ کولہو کا بیل تیل کشیدہ کرنے کے گھان/گھانہ میں دائرے کی شکل میں گول گھومتا ہے۔ شاید یہ طریقہ اب ہمارے ملک میں رائج بھی نہ ہو۔ اور ہماری نئی نسل کولہو اور کولہو کے بیل سے واقف بھی نہ ہو۔ لیکن ہم قارئین کو آج “کولہو کے اونٹ” سے واقف کرائیں گے۔

 

 

 

 

 

سعودی عرب میں “بیت حائل فیسٹول” میں روایتی طریقے سے تل کا تیل نکالا جا رہا ہے۔ اس گھان میں اونٹ سے کام لیا جارہا ہے۔ اخبار 24 کے مطابق فیسٹول میں آنے والے وزیٹرز اونٹ کے کولہو کے ذریعے تل کا تیل نکالے جانے کا قدیم طریقے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔اونٹ کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی جاتی ہے اور وہ دائرے کی شکل میں گھومتا رہتا ہے۔ یہ جازان ریجن کا قدیم ترین طریقہ ہے۔

 

 

 

 

 

تل کے بیج کولہو میں ڈالے جاتے ہیں۔ کولہو کے چلنے سے تل کا تیل آہستہ آہستہ نکلتا رہتا ہے۔ روزانہ پندرہ سے بیس لٹر تک تیل نکلتا ہے۔ جازان ریجن میں تل کی کاشت کی جاتی ہے۔ موسم گرما اور موسم خزاں میں تل بڑی مقدار میں پیدا ہوتی ہے۔سعودی عرب میں تل کثرت سے استعمال کی جاتی ہےکہتے ہیں یہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *