’پیپر لیک‘ ایک عذاب بن چکا ہے، 2 کروڑ سے زائد طلبہ کے خوابوں کو برباد کر دیا: راہل گاندھی

[]

کانگریس لیڈر کے مطابق ’’تمام لوگوں سے موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں کانگریس پارٹی نوجوانوں کی بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ایک ٹھوس اور غلطیوں سے پاک منصوبہ تیار کر رہی ہے اور بہت جلد ہم آپ کے سامنے اپنا ویژن پیش کریں گے۔ ہم نوجوانوں کے مستقبل ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔ نوجوانوں کے مستقبل کا تحفظ انڈیا الائنس کی اولین ترجیح ہے۔‘‘ واضح رہے کہ راہل گاندھی کے اس بیان سے قبل پولیس بھرتی پیپر لیک معاملے میں بھرتی بورڈ کی صدر رینوکا مشرا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ان پر ایف آئی آر درج کرانے میں لاپراوہی برتنے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اورراجیو کرشنا کو پولیس بھرتی بورڈ کا نیا صدر بنایا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *