[]
حیدرآباد _ 5 مارچ ( اردولیکس) آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن بی آر ایس پارٹی نے بی ایس پی کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد طے ہوئی ہے جس کے تحت پداپلی اور ناگرکرنول لوک سبھا کو بی ایس پی کے لئے چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو کے ساتھ آج تلنگانہ بی ایس پی کے صدر آر ایس پراوین کمار نے ملاقات کی اور انتخابی اتحاد طے کیا۔ اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں کے درمیان اتحاد طے ہونے کی اطلاع دی