[]
نظام آباد:4 / مارچ (پریس نوٹ)ایم اے شکور صدر سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی نظام آباد نے امریکہ سے فون پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے کانگریس پارٹی کے سینئر ترین تجربہ کار قائد طاہر بن حمدان کو چیرمین اُردو اکیڈیمی تلنگانہ نامزد کرنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ایم اے شکور نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ طاہر بن حمدان اردو کی ترقی و ترویج کے لئے بھر پور اقدامات کریں گے اورموجودہ حکومت میں 33 اضلاع میں اُردو کو سرکاری زبان کا درجہ دلانے پر اور اس پر عمل آوری کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ ایم اے شکور صدر سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی نظام آباد نے طاہر بن حمدان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابی و ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔