[]
بی آر ایس پارٹی نے آیندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا ہے۔بی آر ایس کے سربراہ و سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے بی ونود کمار کو کریم نگر، کوپلا ایشور کو پداپلی ، کھمم کے لیے ناما ناگیشور راؤ اور محبوب آباد کے لیے ملوت کویتا کو اپنے امیدواروں کے طور پر اعلان کیا ہے۔گزشتہ دو دنوں سے متعلقہ پارلیمانی حلقوں کے اہم قائدین سے مشاورت کے بعد کے سی آر نے اجتماعی فیصلے کے مطابق چار امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں دو موجودہ ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں