ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کریں گے، شہباز شریف

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی کے عمومی اجلاس کے دوران کہا کہ نومنتخب حکومت ہمسایہ ممالک مخصوصا ایران کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ ویزا فری یا سہولیات بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

پاکستان کسی بلاک کے ساتھ ملحق ہوئے بغیر تمام ممالک مخصوصا ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد میں تعیینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *