[]
حیدرآباد: ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے امیرپیٹ، حیدرآباد میں گروہا جیوتی اسکیم کا آغاز کیا۔ میٹر ریڈنگ حاصل کرتے ہوئے خواتین کو زیرو بل حوالہ کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہا کہ الیکشن میں کئے گئے وعدوں پر ایک کے بعد دیگر عمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت، ہر گھر کو جہاں 200 یونٹس سے کم بجلی استعمال کی جاتی ہے،1000 روپے کی مفت بجلی فراہم کر ر ہی ہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کو تعمیری تجاویز دیں اور بلا ضرورت حکومت کی کارکردگی پر تنقید نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ 11 مارچ سے حکومت، اندرماں ہاؤزنگ اسکیم کے ساتھ مزید دیگر وعدوں کو بھی پورا کریگی۔ قبل ازیں انہوں نے چنتل بستی میں پلس پولیو پروگرام کا افتتاح انجام دیا۔
واضح رہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اسمبلی انتخابات کے دوران دی گئی چھ ضمانتوں کے حصہ کے طور پر 27 فروری کو گروہا جیوتی اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ یہ اسکیم ان گھریلو بجلی صارفین پر لاگو کی جا رہی ہے جن کے پاس سفید راشن کارڈز ہیں اور وہ ماہانہ 200 یونٹ سے کم برقی استعمال کرتے ہیں۔