عطا پور میں ہوٹل پر دھاوا، 50 ہزار روپئے جرمانہ، صفائی کے ناقص معیار پر کارروائی

[]

حیدرآباد: عطا پور علاقہ میں واقع ایک ہوٹل پر جی ایچ ایم سی کمشنر نے دھاوا کیا اور بھاری چلان عائد کیا۔

ذرائع کے بموجب جی ایچ ایم سی روی کمار نے کہا کہ آئے دن ہوٹلوں کے خلاف شکایتیں آرہی ہیں کہ کھانے کے علاوہ ہوٹل میں صفائی کا بہتر انتظام نہیں رہتا۔

دھاوے کے دوران چکن میں بو آرہی تھی۔ ایس وی ایم کرانہ ریسٹورنٹ میں صفائی کا انتظام بھی ٹھیک نہیں تھا۔

کمشنر روی کمار کے ساتھ اس موقع پر فوڈ آفیسرس بھی موجود تھے۔

جی ایچ ایم سی کی جانب سے ہوٹل پر 50 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنل نے کہا کہ گاہکوں کو تازہ اشیاء فراہم کرنا اور صفائی کا خاص انتظام رکھنا چاہیے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *