[]
سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے اور اس دوران گلمرگ میں زائد از ایک فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 45.4 ملی میٹر، پہلگام میں 27.5 اور 0.8 سینٹی میٹر برف، کپوارہ میں 16.6 ملی میٹر بارش، اور گلمرگ میں 38.1 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے۔