[]
حیدرآباد: ایک نوجوان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ یہ واردات سکندرآباد کے ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات پیش آئی۔
محمدعمران نامی 25 سالہ نوجوان جو کہ ملکاجگری میں اپنے بھائی کے گھر آیا ہوا تھا۔ کل رات نیپال سے تعلق رکھنے والے سندیپ بہادر نے نوجوان کو فون کرکے کسی بہانہ بلایا اورتیز دھار خںجر سے عمران کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ قتل کی وجہہ پرانی دشمی بتائی گئی ہے۔
پولیس نے قتل کا کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔ ملزم فراری میں بتایا گیا ہے۔ پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔