آسام میں راشٹریہ بجرنگ دل کے ہتھیار ٹریننگ کیمپ کی تحقیقات

[]

گوہاٹی: آسام کے منگل دائی ٹاؤن میں راشٹریہ بجرنگ دَل کے کیمپ میں کوئی 300 نوجوانوں کو ہتھیار چلانے کی ٹریننگ کے ویڈیو پر عام برہمی پر ریاستی ڈی جی پی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

پیر کی رات ٹویٹ میں ڈائرکٹر جنرل پولیس جی پی سنگھ نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ پولیس درانگ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کیس درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منگل دائی کے مہارشی ودیا مندر اسکول میں 4 روزہ کیمپ میں نوجوانوں کو بندوق اور دوسرے ہتھیار چلانے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

 تربیتی کیمپ 27 جولائی کو شروع ہوا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوال اٹھاکہ تنظیم‘ پولیس اور نظم ونسق کی نظر بچاکر اتنے ڈھیر سارے ہتھیار کیسے اکٹھا کرپائی۔ منگل کے دن ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *