نائٹ واچ مین تین سرکاری عہدوں کیلئے منتخب

[]

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کے ایجوکیشنل ملٹی میڈیا ریسرچ سنٹر (EMRC) میں چوکیدار کے طور پر کام کرنے والے کے پروین کمار نے اپنی سخت محنت ولگن کے ذریعہ وہ کارنامہ انجام دیا ہے جو ناممکن نہیں تو آسان بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مسابقتی امتحانات کے ذریعہ ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین سرکاری ملازمتوں کے لئے منتخب ہوئے۔ حال ہی میں بورڈ آف گروکل ودیالیہ نے تقررات کے نتائج کا اعلان کیا جس میں کے پروین کمار کو ٹی جی ٹی‘ پی جی ٹی اور جونیئر لکچرر کے لئے منتخب قرار دیا گیا۔

منچریال ضلع سے تعلق رکھنے والے کے پروین کے والد تعمیراتی معمار ہیں جبکہ ان کی والدہ بیڑی ورکر ہے۔

اعلیٰ تعلیم اور بہتر ملازمت کے لئے انہوں نے ایم کام‘ بی ایڈ اور ایم ایڈ کی تکمیل کی اور اپنے تعلیمی اخراجات کی تکمیل کے لئے عثمانیہ یونیورسٹی میں نائٹ واچ مین کے طور پر کام کیا اور مسابقتی امتحانات کی تندہی سے تیاری کی اور کامیاب رہے۔

EMRC کے ڈائرکٹر اور اسٹاف نے انہیں مبارکباد دی اور تہنیت پیش کی۔ پروین کمار نے طلبہ و نوجوانوں کو سخت محنت کرنے پر زور دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *