[]
بنگلور _ یکم مارچ ( اردولیکس ڈیسک) بنگلورو کے مشہور رامیشورم کیفے میں جمعہ کی دوپہر اچانک دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں۔ کیفے کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس رپورٹ کے مطابق جمعہ کی دوپہر تقریباً ایک بجے شہر کے راجی نگر علاقے میں واقع رامیشورم کیفے کے کچن میں دھماکہ ہوا۔ جس کی وجہ سے کیفے کی املاک کو کافی نقصان پہنچا۔ اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں کیفے کے تین ملازمین اور باقی گاہک بتایا جاتا ہے۔ ان تمام کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تحقیقاتی ٹیم نے موقع پر اپنی کارروائی شروع کر دی ہے۔
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے کہا کہ جمعہ کو رامیشورم کیفے دھماکے پر کہا کہ یہ ایک شخص کے رکھے ہوئے بیگ کی وجہ سے ہواتھا سدارامیا نے میسور میں میڈیا کوبتایاکہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ دوپہر بعد کوئی ایک بیگ رکھ کر چلاگیا۔ اس کے کچھ دیر بعد دھماکہ ہوا۔ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ دھماکے میں 10 آفراد زخمی ہوگئے۔تاہم دھماکہ کم شدت کا تھا پولیس کی 8 ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے
Bomb blast in #RameshwaramCafe #Bangalore caught on cctv, confirmation not #LPGCylinder
Who’s behind this ???? https://t.co/Cg3p86StTH
— Ayush 🚩 (@Superoverr) March 1, 2024
Initially they tried to hide this terrorist attack by calling it a gas cylender blast. Later they accept IED used. Everyone knows who is behind #RameshwaramCafeBlast in Bangalore.
Don’t forget, it’s Friday. pic.twitter.com/K3xb6lvKfX
— Baba Banaras™ (@RealBababanaras) March 1, 2024