یہ طاقتور دھماکہ تھا، جس میں 9 افراد زخمی ہوئے: سدارامیا (ویڈیوز)

[]

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جمعہ کو رامیشورم کیفے دھماکے کو جدید ترین آلات کے ذریعہ کیا گیا ایک زور دار دھماکہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک شخص کے رکھے ہوئے بیگ کی وجہ سے ہواتھا۔

سدارامیا نے میسور میں نامہ نگاروں کو بتایا، “مجھے اطلاع ملی ہے کہ دوپہر بعد کوئی ایک بیگ رکھ کر چلاگیا۔ اس واقعے میں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سی سی ٹی وی کی جانچ کی جا رہی ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک زور دار دھماکہ خیز مواد سے ہوا دھماکہ ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے یا حملہ۔ میں نے وزیر داخلہ (ڈاکٹر جی پرمیشور) سے کہا ہے کہ وہ وہاں جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘دھماکہ کم شدت کا تھا، لیکن یہ ایک آئی ای ڈی تھا، ایسے دھماکے تمام حکومتوں کے دور میں ہوئے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ حال ہی میں منگلورو کے علاوہ ایسی چیزیں نہیں ہوئی ہیں، ہم تحقیقات کریں کی کہ اصل میں کیاہوا۔

دریں اثنا، کرناٹک پولیس نے کہا کہ رامیشورم کیفے میں مشتبہ دھماکے میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی جی پی اور آئی جی پی آلوک موہن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، “نو لوگ زخمی ہوئے ہیں لیکن کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہے۔

تاہم ڈی جی پی نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کیونکہ دھماکے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم پتہ لگائیں گی کہ یہ کس نے کیا۔ ہم قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہتے۔ ایف ایس ایل کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ اس کے بعد ہم مزید تفصیلات دیں گے۔ سی ایم (وزیر اعلی) اور ایچ ایم (وزیر داخلہ) کو اطلاع دی گئی ہے۔ ہم مزید کچھ نہیں کہنا چاہتے کیونکہ تحقیقات جاری ہیں۔

تاہم واقعہ سنگین ہے کیونکہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ بم اور فرانزک ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر تحقیقات میں معاونت کر رہی ہیں۔

زخمیوں کو علاج کے لیے بروک فیلڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے قومی صدر تیجسوی سوریہ نے جمعہ کو الزام لگایا کہ رامیشورم کیفے میں دھماکہ سلنڈر کی وجہ سے نہیں ہوا، بلکہ یہ واضح طور پربم دھماکے کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکہ ایک بیگ چھوٹ جانے کی وجہ سے ہوا اور انہوں نے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے اس کا جواب طلب کیا۔

انہوں نے کہا، ’’ابھی ابھی رامیشورم کیفے کے بانی مسٹر ناگراج سے ان کے ریستوراں میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں بات ہوئی۔ “انہوں نے مجھے بتایا کہ دھماکہ ایک گاہک کے چھوڑے ہوئے بیگ کی وجہ سے ہوا، نہ کہ کسی سلنڈر کے پھٹنے سے۔”

سوریہ نے ‘ایکس’ پر کہا، “دھماکے میں ان کا ایک ملازم زخمی ہوگیا ہے۔ یہ واضح طور پر بم دھماکے کا معاملہ معلوم ہوتا ہے۔ لوگ وزیر اعلی سدارامیا سے واضح جواب کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دوپہر تقریباً 1:30 بجے وائٹ فیلڈ کے رامیشورم کیفے میں دھماکہ کی اطلاع ملی۔ دھماکے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایف ایس ایل کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ دھماکے کی جگہ سے بیٹری، واشر، شناختی کارڈ، نٹ اور بولٹ ملے ہیں۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *