[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پولنگ سٹیشن میں حاضر ہوکر پارلیمنٹ کے 12ویں اور مجلس خبرگان کے چھٹے دور کے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالا۔
اس سے پہلے وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایرانیوں کے نام ایک پیغام میں سب مل کر پیارے ایران کے فخر کے لیے کے عنوان سے انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات میں ہر ووٹ کے بدلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم بین الاقوامی میدانوں میں سربلند ہو گا۔