[]
جگتیال جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج مفت ٹیلرنگ کورس کے اختتامی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جگتیال ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا نے شرکت کی ۔ ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا کے ہاتھوں ٹیلرنگ کو رس حاصل کر نے والے خواتین میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم عمل میں آئی ۔اور 5 مستحق خواتین میں سلائی مشینو ں کی بھی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشانے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی ہنر بھی سیکھنا چاہئے۔ سیکھنے کے بعد اس ہنر کو استعمال کرنا چاہیے
آج آئن لائن ملازمت کے کئی مواقع فراہم ہے ۔ گھر بیٹھے ملازمت کر سکتے ہیں گھر کا ایک فرد اگر اعلیٰ مقام حاصل کر چکا ہوں تو وہ سارے خاندان کا سہارا بنتا ہے۔ خواتین سلائی تربیتی کیمپ سے استفادہ حاصل کریں اور اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے والی جماعت اسلامی کے خدمات کو سراہا یا ۔
ضلع کلکٹر نے جماعت اسلامی جگتیال کی جانب سے سلائی سنٹر چلانے اور بیوہ عورتوں اور یتیم لڑکیوں کو اس طرح ٹریننگ دینے اور مستحق لڑکیوں اور غریب اور بیوہ خواتین کو خود مکتفی بنانے انکے معاش کا انتظام کرنے پر مبارک باد دی اور جماعت کے ذمہ داران کو مشورہ دیا گروپس امتحانات کی کوچنگ وغیرہ کا بھی انتظام ہونا چاہیے ۔ اس پر أمیر مقامی نے بتایاکہ کہ ہمارے شعبہ کی طرف سے نہ صرف گروپس کی کوچنگ ہوی ہے بلکہ اسٹڈی مٹیریل بھی طلباء وطالبات میں تقسیم کیاگیا ۔ اور مقامی جماعت الگ الگ میدانوں میں اعلی تعلیم حاصل کررہے تین طلباء کا خرچ یعنی (Sponsor) کررہی ہے ۔ ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر انہوں نے حاضرین سے کہا کہ اس کا اہتمام کریں کہ نماز روزہ اور قران کا مطالعہ پابندی کے ساتھ ہو۔
۔ امیر مقامی جماعت اسلامی عماد الدین عمیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر کمزور اور بیواؤں کیلئے خود مشقی روزگار پر مبنی فری ٹیلرنگ کورس رکھا گیا ہے۔ یہ ساتواں بیاچ ہے۔ شعیب الحق طالب نے کہا کہ لوگوں میں الیکشن کے تعلق سے ووٹر کارڈ کے اہمیت دیگر کارڈس بنانے کیلئے رہمنا سنٹر کا قیام عمل میں آیا۔ اس موقع پر صدر شعبہ خواتین عرشیہ کوثر۔ ٹرینر صدف صدیقہ ۔ عابد خان ۔خواجہ صلاح الدین، خلیل عباسی، فضل بیگ سینئر جرنلسٹ ۔ محمد شرف الدین ۔ خواجہ فرید الدین ۔شفیع الدین ، خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ پروگرام کا آغاز منیب الحق عامر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔