سینئر صحافی سجاتا آنندن کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

[]

ممبئی: سینئر صحافی سجاتا آنندن کا چہارشنبہ کی رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ تین دہائیوں تک مہاراشٹرا کی سیاست کی تاریخ نویس کے طور پر جانی جانے والی سنیئر خاتون صحافی سجتا آنندن نے شیو سینا پر ایک کتاب بھی لکھی تھی۔کتاب کا نام میکزیمم مہاراشٹر تھا۔

وہ کئی روزناموں کے لیے کام کر چکی ہیں، جن میں دی انڈین ایکسپریس، آؤٹ لک جیسے میگزین، اور نیوز ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا شامل ہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، راجدیپ سردیسائی نے لکھا: “ہم سب 1980/1990 کی دہائی میں ممبئی کے ایک میڈیا برادری کا حصہ تھے، خبروں کے شور ہونے سے بہت پہلے۔ اوم شانتی ۔”

بزرگ صحافی جتن دیسائی نے کہاکہ سینئر صحافی اور مصنف کے انتقال پر میڈیا برادری نے دکھ کا اظہار کیا۔ ترقی پسند نظریہ سے وابستہ تجربہ کار صحافی سجاتا آنندن کا کل رات انتقال ہوگیا۔ سدھیر ناندگاؤںکر کا انتقال ہونے سے ایک دن بعد یہ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور صحافت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *