[]
غورطلب ہے کہ وشویش اتر پردیش میں مندر مسجد معاملوں سے وابستہ پہلے جج نہیں ہیں جنہیں کوئی سرکاری عہدہ حاصل ہوا ہے۔ اس سے قبل اپریل 2021 میں بابری مسجد انہدام کیس میں تمام 32 ملزمان کو بری کیے جانے کے 7 ماہ سے بھی کم عرصے میں ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ جج سریندر کمار یادو کو یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اتر پردیش میں ڈپٹی لوک آیکت مقرر کیا تھا۔ سریندر کمار یادو نے اپنی ملازمت کے آخری دن بابری مسجد کے انہدام سے متعلق ایک کیس پر بھی کام کیا۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج کے طور پر یادو نے 30 ستمبر 2020 کو بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، کلیان سنگھ اور دیگر کو بری کر دیا تھا۔