بریکنگ نیوز۔تلنگانہ میگا ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری

[]

حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت نے اساتذہ کی 11 ہزار 62 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے میگا ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنی قیام گاہ پر ریاستی وزراء کے ساتھ مل کر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا، اس نوٹیفکیشن کے تحت اسکول اسسٹنٹس کی 2629 لینگویج پنڈتوں کی 727 پی ای ٹی کی 182 ایس جی ٹی کی 6508 اور اسپیشل کیٹگری اسکول اسسٹنٹ کی 220 جائیدادوں کے علاوہ ایس جی ٹی کی 796 جائیدادیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے کل سابق میں جاری کردہ ڈی ایس سی نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا تھا۔ محکمہ تعلیمات نے 5089 اساتذہ کی جائیدادوں پرتقررات کرنے کے لیے ستمبر 2023 میں جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے اور آج میگا ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *