[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا نیا مجوزہ منصوبہ سامنے آگیا ہے۔ الجزیرہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل نے پیرس اجلاس کی قرارداد پر چند نکات اضافہ کرکے قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام نے حماس کے ساتھ بالواسطہ ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کو ترتیب وار رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
الجزیرہ نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے کی حماس کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ علاوہ ازین اسرائیل نے غزہ سے اپنی فوجیں چند مراحل میں باہر نکالنے اور فضائی جاسوسی کا سلسلہ بند کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
مجوزہ منصوبے کے مطابق تل ابیب نے 40 صہیونی یرغمالیوں کے بدلے 400 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے