تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن حیدرآباد یونٹ کے اشتراک اور ساپ کڈنی سنٹر کے زیر اہتمام ’ امراض گردہ، تدارک اور میڈیا کا رول ’ عنوان کے تحت ایک شعور بیداری سیشن

[]

حیدرآباد۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن حیدرآباد یونٹ کے اشتراک سے اور ساپ کڈنی سنٹر کے زیر اہتمام ’ امراض گردہ، تدارک اور میڈیا کا رول ’ عنوان کے تحت ایک شعور بیداری سیشن کا اہتمام ساپ کڈنی سنٹر واقع سالارجنگ کالونی ٹولی چوکی میں ۲۲ فروری دوپہر ۱۲ بجے کیا جارہا ہے۔

 

ڈاکٹر شعیب احمد خان نیفرالوجسٹ اس سیشن سے خطاب کرینگے جبکہ جناب ایم اے ماجد ریاستی صدر فیڈریشن اور پروفیسر محمد فریاد ڈین و صدر شعبہ صحافت و ترسیل عامہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شر کت کرینگے ۔

ڈاکٹر محمد آصف علی صدر حیدرآباد یونٹ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن نے تمام صحافیوں سے استفادے کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے موبائیل نمبر 9652972442 پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *